ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:اننیا اور شریانایک ایس ایس ایل سی تعلقہ ٹاپرس: ٹاپ ٹین میں نونہال کی زینب برماور کو ملا9واں مقام

بھٹکل:اننیا اور شریانایک ایس ایس ایل سی تعلقہ ٹاپرس: ٹاپ ٹین میں نونہال کی زینب برماور کو ملا9واں مقام

Wed, 09 May 2018 18:54:39    S.O. News Service

بھٹکل 9/مئی (ایس او نیوز) ایس ایس ایل سی نتائج میں انفرادی طورپر طلبا کی کارکردگی دیکھیں تو حسبِ معمول لڑکیاں ، لڑکوں سے آگے ہیں۔ تعلقہ سطح پر آر این ایس ودیا نکیتن مرڈیشور کی کے کے اننیا اور آنندآشرم کانونٹ ہائی اسکول کی طالبہ شریا نایک دونوں نے زبردست پرفارمینس پیش کرتے ہوئے625میں سے 615 مارکس (98.40فی صد) کے ساتھ پورے تعلقہ میں  اول مقام حاصل کیا ہے۔ودیا بھارتی انگلش میڈیم ہائی اسکول کی طالبہ رشمی گوڈا 614نمبرات 98.24فی صدکامیابی کے ساتھ دوسرے مقام پر اور آنند آشرم کانونٹ ہائی اسکول بھٹکل کے متعلم میرلک سباسٹین ڈیسوزا اور اسی ہائی اسکول کے مانسا گنپتی بھٹ613نمبرات(98.08فیصد) کامیابی کے ساتھ تیسرے نمبر پرہیں۔ تعلقہ کے ٹاپ ٹین  میں صرف ایک مسلم کا نام ہے اوروہ نونہال سنٹرل اسکول کی طالبہ زینب برماور ہے، جس  نے 97.12 فیصد  کامیابی کے ساتھ تعلقہ میں 9واں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ 

اگر ہم میڈیم کے مطابق دیکھیں تو انگلش میڈیم ٹاپر میں کے کے اننیا اول ، شریا نایک دوم اور رشمی گوڈا تیسرے مقام پرہیں۔ کنڑا میڈیم میں مرارجی دیسائی ہائی اسکول مرڈیشور کی اوشا گنپتی پٹکار 96.32فی صد کامیابی کے ساتھ اول ، گورنمنٹ ہائی اسکول بیلکے کے ابھیشک واسو نائک اور سدرشن راما موگیر 96فی صد کے ساتھ دوم اور گورنمنٹ ہائی اسکول تیرن مکی کی اکشھتا انپا نائک 95.84فی صد کے ساتھ سوم مقام حاصل کیا ہے۔کنڑا میڈیم میں جنتا ودیا لیا شرالی کے طالب علم ابو سفیان شفیق رکن الدین 595نمبرات (95.20فی صد)کامیابی کے ساتھ چوتھا مقام حاصل کرنا بھی خوشی کی بات ہے۔

 اردو میڈیم میں گورنمنٹ اردو ہائی اسکول جامعہ جالی کی طالبہ بی بی گلناز 90.88 فیصد  کے ساتھ اول مقام پر ہیں جبکہ انجمن گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی طالبات سمینہ بانو 88.96فی صداور فریہا عائشہ 87.33فی صد کے ساتھ دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں۔ نتائج کے متعلق مزید تفصیلات ذیل میں پیش کی جارہی ہے:

 

BHATKAL TALUK TOPPERS

Rank No

Student Name

School Name

Percentage

1

K K Ananya

RNS Vidyanekaten, Murdeshwar

98.40

1

Sherya Venkanna Nayak

Anand Ashram convent School, Bhatkal

98.40

2

Rashmi R Gowda

Vidya Bharati English School, Bhatkal

98.24


Share: